ممبئی، 9 جولائی (یو این آئی) ملک اور بیرون ملک اقتصادی حالات سے ملے جلے اشاروں کے در میان بدھ کو مقامی اسٹاک مارکیٹوں میں محدود کار و بار میں معمولی کمی آئی۔
ممبئی بازار کا سینسیکس 176.43 پوائنٹس یعنی 0.25 فیصد کی کمی کے ساتھ 83536.08 پر بند ہوا اور نیشنل
اسٹاک ایکسچینج کا نفسٹی 50 بھی 46.40 پوائنٹس یعنی 0.18 فیصد کی کمی کے ساتھ 25476.10 پر بند ہوا۔
تجزیہ کاروں کے مطابق عالمی تجارتی شعبے میں تناؤ اور امریکا کی جانب سے مختلف ممالک کے خلاف زیادہ درآمدی محصولات عائد کرنے کے اعلان کے سبب سرمایہ کار دفاعی انداز اپنا ر ہے ہیں۔