ممبئی، 07 جولائی (یو این آئی) ہندوستانی بازاروں میں محدود تجارت کے درمیان بینکنگ، آٹو اور آئی ٹی سیکٹر کے حصص میں فروخت کے دباؤ کے ساتھ پیر کو اہم اشاریے گزشتہ ہفتے کی سطحپر رہے۔
مارکیٹ تجزیہ کاروں کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے امریکا میں
درآمدی ڈیوٹی کے فیصلے کا انتظار کرتے ہوئے سرمایہ کار کوئی خطرہ مول لینے کو تیار نہیں ہیں۔ مارکیٹ واضح اشاروں کا انتظار کر رہی ہے اور آنے والے دنوں میں وہ سرمایہ کار ہندوستان۔ امریکہ تجارتی معاہدے کے مذاکرات کے نتائج اور کمپنیوں کے پہلی سہ ماہی کے نتائج سے اشارے لے سکتے ہیں۔