: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی، 05 جون (یو این آئی) مرکز نے شہروں میں جنگلات کے علاقے کو بڑھانے کے مقصد سے جمعہ کے روز ’نگروَن‘ نام سے ایک منصوبے کا آغاز کیا ہے جس کے تحت 200 شہروں کو شامل کیا جائے گا۔
عالمی یومِ ماحولیات کے موقع پر منعقدہ ایک ویبنار میں ماحولیات و جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کے مرکزی وزیر پرکاش جاؤڈیکر نے مہاراشٹرا کے پونے میونسپل کارپوریشن کی جانب سے تیار کردہ’ وارجے اسمرتی ون‘ لانچ کر کے ’نگروَن‘
اسکیم کا آغاز کیا۔ انہوں نے بتایا کہ اس اسکیم کو 200 میونسپل کارپوریشنوں تک بڑھایا جائے گا۔ اس میں مرکزی حکومت کیمپا فنڈ سے مالی مدد دے گی۔
گذشتہ پانچ برس کے دوران یہ ’اسمرتی وَن‘پونے کے نواحی علاقوں وارجے علاقے میں نو ہزار ایکڑ رقبے میں تیار کی گئی ہے۔ اسے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت تیار کیا گیا ہے۔ مہاراشٹرا کے وزیر جنگلات سنجے راٹھور نے ’وارجے اسمرتی ون‘ سے اسکیم شروع کرنے پر مرکزی حکومت کا شکریہ ادا کیا۔