the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی، 03 دسمبر (یواین آئی) ملک میں موبائل سروس فراہم کرنے والی کمپنیوں بھارتی ایئر ٹیل، ووڈا آئیڈیا اور ریلائنس جیو نے پری پیڈ گاہکوں کے لئے تین سال بعد ٹیرف میں اضافہ کیا ہے۔مارکیٹ کے تجزیہ کاروں کا خیال ہے کہ ٹیرف میں اضافہ کے باوجود ریلائنس جیو کے پلان دوسرے کے مقابلے میں 20 فیصد تک سستے رہ سکتے ہیں ووڈا آئیڈیا اور ایئر ٹیل کی قیمتیں آج سے مہنگی ہو گئی ہیں جبکہ جیو کا ٹیرف چھ دسمبر سے بڑھ جائے گا۔ ووڈا آئیڈیا اور ایئر ٹیل کے ٹیرف میں 41 فیصد تک کا اضافہ دیکھنے کو ملا ہے۔ دونوں کمپنیوں نے اپنے مقبول پلانوں میں بھی اچھا خاصا اضافہ کیا ہے۔جیو کے نئے آل ان ون پلان چھ دسمبر سے نافذ ہو جائیں گے۔ کمپنی نے اگرچہ ابھی نئے پلانوں کو ظاہر نہیں کیا ہے۔
تجزیہ کاروں کا خیال ہے کہ ٹیرف قیمتیں ٹیلی



کمیونیکیشن کمپنیوں کی مالی حالت کے لئے اہم ثابت ہو سکتے ہیں۔ ووڈا آئیڈیا اور ایئر ٹیل کو رواں مالی سال کی دوسری سہ ماہی میں زبردست نقصان ہوا تھا۔ایسی بھی رپورٹیں سامنے آئی تھیں کی ووڈا ہندوستانی مارکیٹ سے اپنا کاروبار بھی سمیٹ سکتا ہے۔
بینک آف امریکہ میرل لنچ کا خیال ہے کہ ریلائنس جیو کے نئے آل ان ون پلانس میں قیمتیں بڑھانے کے باوجود دونوں دیگر کمپنیوں کے مقابلے میں 15 سے 20 فیصد تک سستے رہ سکتے ہیں۔میرل لنچ کا خیال ہے کہ جیو نے 40 فیصد تک ٹیرف بڑھانے کا اعلان کیا ہے لیکن امید ہے کہ وہ اس کے مقبول پلانوں میں 25 سے 30 فیصد تک کا اضافہ ہی کرے گا ۔ریلائنس جیو نے ٹیرف میں اضافہ کا اعلان کرتے وقت بھی کہا تھا کہ وہ اپنے گاہکوں کو 300 فیصد زیادہ منافع دے گا۔میرل لنچ کا خیال ہے کہ یہ فائدہ ڈیٹا کی شکل میں دیا جا سکتا ہے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.