: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
ممبئی/5جولائی(ایجنسی) ریلائنس جیو نے جیو فون 2 لانچ کرنے کا اعلان کیا ہے ۔ اس فون کی قیمت 2999 روپے ہوگی ۔ یہ فون 15 اگست سے دستیاب ہوگا ۔ نئے جیو فون 2 میں وہاٹس ایپ ، فیس بک اور یوٹیوب جیسے فیچرز ہوں گے ۔ یعنی آپ اس فون میں ان سبھی کا مزہ لے سکیں گے ۔
اس فون میں 2.4 انچ کا ڈسپلے ہوگا ۔ فون میں 512 ایم بی کا ریم ہوگا ۔ جیو فون 2 میں 4 جی بی کا انٹرنل اسٹوریج ہوگا ، جس کو ایس ڈی کارڈ کے ذریعہ 128 جی بی تک بڑھایا جاسکتا ہے ۔ اگر کیمرہ کی بات کریں تو جیو فون 2 کے
ریئر میں 2 میگاپکسل کا پرائمری کیمرہ ہوگا جبکہ سیلفی کیلئے اس موبائل میں 0.3 میگا پکسل کا فرنٹ کیمرہ ہوگا ۔
جیو فون 2 میں 2000 ایم اے ایچ کی بیٹری ہوگی اور یہ فون کے اے آئی آپریٹنگ سسٹم پر چلے گا ۔ اس فون میں وائی فائی ، جی پی ایس ، بلیو ٹوتھ ، این ایف سی اور ایف ایم جیسے فیچرز بھی ہوں گے ۔ جیوں فون 2 میں کوارٹی کیپیڈ ہوگا ۔ اس فون میں وائس اسسٹنٹ کیلئے ڈیڈیکیٹیڈ بٹن ہوگا ۔ یہ خاص فون 24 ہندوستانی زبانوں کو سپورٹ کرےگا ۔ ساتھ ہی یہ وائس کمانڈ کو بھی سپورٹ کرے گا۔