ممبئی، 7 جولائی (یو این آئی) جیو بلیک راک اسٹیسٹ مینجمنٹ پرائیویٹ لمیٹڈ نے اپنے پہلے نئے فنڈ آخر (این ایف او) میں سرمایہ کاروں سے 17,800 کروڑ روپے (2.1 ارب ڈالر) سے زیادہ کی کل سرمایہ کاری حاصل کی ہے یہ اطلاع کمپنی نے پیر کے روز ایک پریس ریلیز کے ذریعہ دی ہے۔ کمپنی نے تین نقد اور ڈیٹ میوچل فنڈ ز شروع کیے تھے۔ ان میں جیو بلیک راک اوور نائٹ، جیو بلیک راک لیکوڈ فنڈ اور جیو بلیک راک منی مارکیٹ فنڈ شامل تھے۔ ریلیز کے مطابق آفر کی
مدت کے دوران 90 سے زائد ادارہ جاتی سرمایہ کاروں اور 67,000 سے زائد افراد نے ان فنڈز میں سرمایہ کاری کی۔
جیو بلیک راک ایسیٹ مینجمنٹ کمپنی جیو فنانشل سروسز لمیٹڈ (جے ایف ایس ایل) اور بلیک راک انک کا مشترکہ منصوبہ ہے۔ یہ نیا فنڈ آفر 30 جون کو شروع ہوا، 2 جولائی کو بند ہوا۔ یہ نیا فنڈ آفر ہندوستان کے نقد / قرض فنڈ کے حصے میں سب سے بڑا تھا، جس نے جیو بلیک راک اسیسٹ مینجمنٹ کو ملک کے 47 فنڈ ہاؤسز میں سے سر فہرست 15 فنڈ مینجمنٹ کمپنیوں میں شامل کیا۔