ممبئی، 27 مئی (یو این آئی) جیو بلیک راک اسیٹ مینجمنٹ پرائیویٹ لمیٹڈ کمپنی کو ہندوستان میں میوچوئل فنڈ کے کاروبار کے لئے سرمایہ بازار کے ریگولیٹر سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج بورڈ آف انڈیا
(سیبی) کی منظوری مل گئی ہے۔
یہ کمپنی جیو فائنانس سروس لمٹیڈ (جے ایف ایس ایل) اور بلیک راک کمپنی کا جوائنٹ وینچر ہے۔
امید ہے کہ کمپنی جلد ہی ہندوستانی میوچوئل فنڈ مارکیٹ میں داخل ہو گی۔