: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
ممبئی/8جنوری(ایجنسی) ٹیلی کام کمپنی ایئر ٹیل نے دوسری بڑی نجی ٹیلی کام کمپنی جیو کو نئے سال 2018 میں ٹکر دینے کے لیے اپنے پلانوں کو سستا کیا ہے۔
کمپنی نے اپنے سستے پلانوں میں 3جی اور 4جی صارفین کو چھوٹ دی ہے۔ ایئر ٹیل کے تین ایم 4جی پلان اس طرح ہیں۔ ایئر ٹیل کا 349 کا پلان ایئر ٹیل کے 349 روپے
کے پلان میں صارف کو روزانہ 2جی بی ڈاٹا دیا جا رہا ہے۔ اس کے ساتھ ہی اس پلان میں ان لیمٹیڈ لوکل کالس، ایس ٹی ڈی اور رومنگ کال کی سہولت دی جا رہی ہے۔ساتھ ہی صارف کوروزانہ 100 ایس ایم ایس بھی دیے جا رہے ہیں۔ اس پلان کی میعاد (ویلڈٹی) 28 دن ہے۔
448 کا پلان ایئر ٹیل کے 448 روپے کے پلان میں صارف کو روزانہ 1جی بی ڈاٹا دیا جا رہا ہے۔ اس کے ساتھ ہی اس پلان میں ان لیمٹیڈ لوکل کالس، ایس ٹی ڈی اور رومنگ کال کی سہولت دی جا رہی ہے۔ساتھ ہی صارف کوروزانہ 100 ایس ایم ایس بھی دیے جا رہے ہیں۔ اس پلان کی ویلڈٹی 82 دن ہے۔