نئی دہلی ، 29 جولائی (یو این آئی) کمپیوٹر سے محبت کرنے والوں کے لیے اچھی خبر ہے کہ ریلائنس جیو نے ایک نیا جیو پی سی لانچ کر دیا ہے ، کلاؤڈ پر مبنی ورچوئل ڈیسک ٹاپ پلیٹ فارم ہے جو آپ کے گھر یا دفتر میں ٹی وی اسکرین کو ایک لمحے میں اعلیٰ درجے کے پرسنل کمپیوٹر میں تبدیل کر سکتا ہے جن صارفین کے پاس جیو فائبر یا جیوایئر فائبر کنکشن ہیں انہیں جیو پی سی استعمال کرنے کے لیے ماہانہ پلان لینا ہو
گا۔ نئے صارفین اس سروس کو ایک ماہ تک مفت استعمال کر سکیں گے۔
کلاؤڈ کمپیوٹنگ میں یہ ملک کا پہلا پے۔ یوز۔ یو۔ گو۔ ماڈل ہے، یعنی جتنا آپ استعمال کرتے ہیں اتنا ہی ادا کریں۔ کمپنی نے اس سروس کے لیے کوئی لاک ان پیریڈ نہیں رکھا ہے۔ گاہک کو دیکھ بھال کا خرچ بھی برداشت نہیں کرنا پڑتا۔ کسی مہنگے ہارڈ ویئر یا سافٹ ویئر کو اپ گریڈ کرنے کی ضرورت نہیں ہو گی۔ بس پلگ ان کریں ، سائن اپ کریں اور کمپیوٹنگ شروع کریں۔