: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی/12اپریل(ایجنسی) ہندستان نے کروڑوں روپے کے بنک گھپلہ کے ملزم ہیرا کاروباری نیرومودی کو اس کے حوالے کرنے کے لئے ہانگ کانگ انتظامیہ سے باضابطہ درخواست کی ہے جس پر ہانگ کانگ کا جوڈیشیل محکمہ غور کررہا ہے۔
وزارت خارجہ کے ترجمان رویش کمار نے آج یہاں باقاعدہ پریس بریفنگ
میں اس بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں کہاکہ ہانگ کانگ کے ساتھ ہندستان کا 1997کا ایک معاہدہ ہے جس میں ایک دوسرے کے اقتصادی مجرموں اور مفرور افراد کو ایک دوسرے کے کہنے پر پکڑ کر سونپے جانے کا التزام ہے۔ ہندستانی مشن نے اس کے تحت ہانگ کانگ انتظامیہ کو نیرو مودی کو ہندستان کے حوالے کرنے کی درخواست دی ہے جس پر وہاں کا جوڈیشیل محکمہ غور کررہا ہے۔