نئی دہلی، 18 جولائی (یو این آئی) محکمہ انکم ٹیکس نے جمعہ کو کہا کہ ٹیکس دہندگان آج سے محکمہ کے ای فائلنگ پورٹل پر اپنا ریٹرن فارم - آئی ٹی آر - 2 فائل کر سکتے ہیں۔
محکمہ کی طرف سے جاری ایک اطلاع میں کہا گیا ہے کہ پہلے سے بھرے گئے ڈیٹا کے ساتھ آئی ٹی آر - 2 آن لائن فائل کرنے کے لیے ای فائلنگ پورٹل شروع کر دیا گیا
ہے۔
آئی ٹی آر - 2 فارم ان افراد اور غیر منقسم ہندو خاندانوں (ایچ یو ایف) کے لیے ہے جو کار و باریا پیشے سے حاصل ہونے منافع اور فائدے کے علاوہ دیگر ذرائع سے آمدنی حاصل کرتے ہیں۔
اس طرح، تنخواہ اور پنشن اور مکان کرایہ (ایک سے زیادہ مکان ) جیسے ذرائع سے آمدنی حاصل کرنے والے افراد پہلے سے بھرے ہوئے ڈیٹا کے ساتھ آئی ٹی آر - 2 فارم بھرنے کے اہل ہیں۔