: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی 30 مئی (یو این آئی ) ملک کی سب سے بڑی ایئر لائن انڈیگو نے آج کہا کہ وہ ترک ایئر لائنز کے ساتھ لیزنگ کے انتظامات کو ابھی ختم نہیں کرے گی لیکن اگر اسے ہندوستان کے ریگولیٹری نظام کے تحت ایسی کوئی ہدایات ملتی ہیں تو وہ اس سمت میں ضروری اقدامات کرے گی۔
انڈ گو کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر (سی ای او) پیٹر البرز نے کمپنی کے سالانہ نتائج کے بارے میں معلومات کا اشتراک کرنے کے لیے یہاں
منعقدہ ایک پر یس کا نفرنس میں یہ اطلاع دی۔ انڈیگو بوئنگ 777 اور 787 کو طویل فاصلے کے بین الاقوامی راستوں کے لیے ترک کیریئر سے لیز پر استعمال کرتا ہے۔ ان سے پوچھا گیا کہ پہلگام حملے کے بعد پاکستان کے ساتھ فوجی تنازع میں ترکی کے کردار کے پیش نظر کئی شعبوں میں ترک کمپنیوں سے تعلقات منقطع کیے جارہے ہیں۔ انڈیگو کا بھی ترکش ایئر لائنز کے ساتھ لیزنگ کا معاہدہ ہے، کیا انڈیگو بھی ایسا قدم اٹھانے کا سوچ رہی ہے ؟