: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی ، 12 اگست (یو این آئی) ہندوستان کی سب سے بڑی ایئر لائن انڈیگو نے ستمبر میں ممبئی سے وسط ایشیائی ممالک کے لیے دو نئی پروازوں کا اعلان کیا ہے ایئر لائنز نے منگل کو کہا کہ وہ دونئی ایئر یکم ستمبر سے ممبئی سے ازبکستان کے دارالحکومت تاشقند اور 2 ستمبر سے قزاخستان کے الماتی کے
لیے براہ راست پروازیں شروع کرے گی۔ دونوں پروازیں ہفتے میں چار دن ہوں گی پرواز نمبر 6 ای 1821 ممبئی سے تاشقند کے لیے صبح 9.55 بجے روانہ ہو گی۔ یہ پرواز پیر ، بدھ ، جمعرات اور ہفتہ کو ہو گی۔ واپسی کی پرواز 6 ای 1822 اسی دن مقامی وقت کے مطابق شام 4.20 بجے تاشقند سے روانہ ہو گی اور رات 9.55 بجے ممبئی پہنچے گی۔