: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی ، 14 اگست (یو این آئی) وزارت خزانہ نے اسٹینڈرڈ اینڈ پورز ) ایس اینڈ پی ) عالمی درجہ بندی کے اس فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے جس کے تحت ہندوستان کی طویل مدتی خود مختار قرض درجہ بندی کو بی بی بی (بی بی بی) کر دیا گیا ہے ، جو پہلے بی بی بی منفی ( بی بی بی) تھی اور قلیل مدتی ریٹنگ کو اے 2 کر دیا گیا ہے جو پہلے اے۔ 3 تھی اور اس کے ساتھ نقطہء نظر کو مستحکم قرار
دیا گیا ہے۔ یہ درجہ بندی میں اضافہ ہندوستان کی معاشی سمت اور محتاط مالیاتی نظم و نسق کی ایک اہم توثیق ہے۔ یہ 18 سال میں ایس اینڈ پی کی جانب سے ہندوستان کی پہلی خود مختار درجہ بندی میں بہتری ہے پچھلی بار 2007 میں ہندوستان کو سرمایہ کاری کے درجے انوسٹمنٹ گریڈ پر بی بی بی مائنس پر رکھا گیا تھا۔ مئی 2024 میں ایجنسی نے ہندوستان کا نقطه نظر مستحکم سے مثبت میں تبدیل کیا تھا۔