ممبئی ، 19 مئی (یو این آئی) ہندوستان اور پاکستان کے درمیان مسلسل بڑھتے ہوئے تنازعہ کے خوف سے سرمایہ کاروں کے ذریعہ مقامی سطح پر چوطرفہ فروخت کی وجہ سے اسٹاک مارکیٹ میں آج کہرام کی صور
تحال نظر آئی۔
بی ایس ای کا حساس انڈیکس سینسیکس آٹھ کاروباری سیشنوں کے بعد 880.34 پوائنٹس یعنی 1.10 فیصد کی گراوٹ کے ساتھ 79,454.47 پوائنٹس پر آگیا، جو 80 ہزار پوائنٹس کے نفسیاتی نشان سے بھی نیچے کی سطح ہے۔