: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی، 2 جون (یو این آئی) بین الاقوامی بازار میں مانگ آنے سے ہندستانی برآمد میں اضافہ ہوا ہے لیکن اسے قائم رکھنے کے لئے حکومت کے تعاون کی ضرورت ہے۔
ہندستانی برآمدفیڈریشن۔فیو کے صدر شرکمار صراف نے بدھ کو یہاں جاری مئی 2021کے غیرملکی تجارتی اعدادو شمار پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہاکہ مسلسل تیسرے مہینے ہندستانی برآمد میں اضافہ درج کیا گیا ہے۔ یہ اشارہ ہے کہ عالمی معیشت میں بہتری ہورہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ
ہندستانی معیشت کو اس کا فائدہ اٹھانے کے لئے تیار رہنا چاہئے۔ انہوں نے کہاکہ ملک میں صنعتی سرگرمیوں کو پھر سے تیز رفتار دینے کی ضرورت ہے۔ اس کے لئے حکومت کو اپنا مکمل تعاون دینا چاہئے۔
مسٹر صراف نے کہاکہ مزدوری پر مبنی صنعتوں کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔ تیار کھانا، ملبوسات، چمڑے کی صنعت، جواہرات اور زیورات، کپاس، دھاگا، سمندری غذائی مصنوعات، قالین، دستکار ی اور انجینئرنگ کی مصنوعات مستقبل کی برآمدات کو رفتار دے سکتی ہیں۔