نئی دہلی، 15 مئی (یو این آئی) مرکزی حکومت نے انکم ٹیکس ایکٹ کی ترمیم شدہ دفعہ 80-آئی اے سی کے تحت مزید 187 اسٹارٹ اپس کو انکم ٹیکس میں چھوٹ دینے کی تجاویز کو منظوری دے دی ہے۔
محکمہ کے مطابق
ان میں سے 75 اسٹارٹ اپس کو 79 ویں بین وزارتی بورڈ (آئی ایم بی) کے اجلاس کے دوران اور 80 ویں میٹنگ کے دوران 112 کو منظوری دی گئی۔
اس کے ساتھ ہی اسکیم کے آغاز سے اب تک 3,700 سے زیادہ اسٹارٹ اپس کو چھوٹ دی جا چکی ہے۔