: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
ممبئی/27ستمبر(ایجنسی) ریلائنس انڈسٹریز کے چیئرمین مکیش امبانی کا کہنا ہے کہ اگلے 12 مہینہ میں 4 جی نیٹ ورک ملک میں سب سے بڑا نیٹ ورک بن جائے گا۔ انڈیا موبائل کانگریس ( آئی ایم سی) میں انہوں نے کہا کہ ہندوستان سب سے بڑا ٹیلی کام اور ڈیجیٹل مارکیٹ ہے۔ انہوں نے
اعتماد ظاہر کیا کہ جلد ہی آئی ایم سی ایک عالمی تقریب کے طور پر منعقد کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ ملک میں ڈیجیٹل انفراسٹرکچر تیار کرنے کے لئے ٹیلی کام اور آئی ٹی انڈسٹری کو مل کر کام کرنا ہوگا۔ انڈیا موبائل کانگریس میں ملک بھر سے تقریبا 5000 شرکاء حصہ لے رہے ہیں۔ اس میں 28 سیشن ہوں گے اور 100 سے زائد اسپیکرز اس میں اپنی بات رکھیں گے۔