ممبئی، 05 جون (یو این آئی) پرائیویٹ سیکٹر کی لائف انشورنس کمپنی آئی سی آئی سی آئی پروڈینشل لائف انشورنس نے مالی سال 2024-25 میں روایتی بیمہ پالیسیوں کے عوض اپنے صارفین کو 900 کروڑ روپے سے زیادہ کے قرضے فراہم کیے ہیں، جو اس کے پچھلے مالی سال کے مقابلے میں 60 فیصد زیادہ ہے۔
کمپنی نے جمعرات کو ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ اس
سہولت کے ذریعے 42 ہزار 700 سے زائد صارفین کو ہنگامی مالیاتی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے فنڈز ملے ، جب کہ ان کی طویل مدتی لائف انشورنس کی سرمایہ کاری بھی محفوظ رہی۔
پالیسی کے عوض قرض کی سہولت کے ساتھ ، صارفین اپنی پالیسی کی سرنڈر ویلیو کے 180 فیصد تک قرض حاصل کر سکتے ہیں اور اس فنڈ کو پالیسی پر یمیم کی ادائیگی میں بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔