ممبئی ، 15 مئی (یو این آئی) امریکہ - چین تجارتی مذاکرات میں پیش رفت اور مقامی سطح پر مہنگائی میں کمی کے باعث شرح سود میں کٹوتی کی امید کے پیش نظر آج شیئر بازار میں زبردست تیزی دیکھی گئی۔
بی ایس ای کا تیس شیئروں پر مشتمل حساس اشاریہ " سینسیکس 1200.18 پوائنٹس یعنی 1.48 فیصد کی چھلانگ لگا کر 82 ہزار کی
نفسیاتی حد کو عبور کرتے ہوئے 82,530.74 پوائنٹس پر بند ہوا، جبکہ نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کا "نفٹی "395.20 پوائنٹس یعنی 1.60 فیصد کی تیزی کے ساتھ 25 ہزار کی حد سے اوپر 25,062.10 پوائنٹس پر بند ہوا۔
اسی طرح، بی ایس ای کا " مڈ کیپ 0.67 فیصد کے اضافے سے 44,625.55 پوائنٹس اور " اسمال کیپ "0.94 فیصد بڑھ کر 50,450.47 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔