نئی دہلی ، 4 ستمبر (یو این آئی) اشیاء اور خدمات ٹیکس (جی ایس ٹی) میں کی گئی تبدیلیوں سے ملک کے کسانوں کو بڑا فائدہ ہونے والا ہے کیونکہ زراعت اور متعلقہ شعبوں میں استعمال ہونے والے آلات، کھاد وغیرہ کی قیمتوں میں کمی کی گئی ہے جی ایس ٹی کو نسل کی 56 ویں میٹنگ میں ٹریکٹر، مٹی تیار کرنے والی، باغبانی یا جنگلات کے لیے استعمال ہونے والی
مشینری، کٹائی یا تھریشنگ مشینری، بشمول بھو سے یا چارے کے بیلر ، گھاس کاٹنے والی مشین، کمپوسٹ مشینری وغیرہ پر ٹیکس کی شرح کو 12 فیصد سے گھٹا کر 5 فیصد کر دیا گیا ہے۔
مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتار من نے بدھ کو کونسل کی 56 ویں میٹنگ کے بعد کہا کہ کھیتی باڑی میں استعمال ہونے والے ٹریکٹروں پر 12 فیصد جی ایس ٹی کو گھٹا کر 5 فیصد کر دیا گیا
ہے۔