نئی دہلی ، 4 ستمبر (یو این آئی) آٹو موبائل صنعت نے گڈز اینڈ سروسز ٹیکس (جی ایس ٹی) میں اصلاحات کا خیر مقدم کرتے ہوئے جمعرات کے روز کہا کہ اس اقدام سے گاڑیوں کے کاروبار کو نئی رفتار ملے گی جی ایس ٹی کونسل نے بدھ کے روز منظور کی گئی تجاویز میں
گاڑیوں پر لگنے والے ٹیکسوں میں بڑی کمی کی ہے چھوٹی کاروں اور 350 سی سی تک کے دو پہیہ موٹر سائیکلوں 18 فیصد جی ایس ٹی لگے گی۔
بسوں اور ایمبولینس گاڑیوں کو بھی 18 فیصد کے ٹیکس سلیب میں رکھا گیا ہے۔ تاہم لگژری مسافر گاڑیوں پر 40 فیصد کی شرح سے ٹیکس عائد کیا جائے گا۔