: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی ،15 جنوری ( یواین آئی ) ایسوچیم نے سبھی سلیب میں گڈس اینڈ سروس ٹیکس ( جی ایس ٹی ) کی شرح 25 فیصد تک کم کرنے اور چھوٹی ، بہت چھوٹی اور درمیانے درجے کی صنعتوں کے شعبے کے مسائل کا فوری طور حل کرنے اور زرعی شعبے میں کارپوریٹ فارمنگ شروع کرنے کے بجٹ میں التزام کرنےکے ساتھ کچھ مطالبات حکومت کے سامنے رکھے ہیں اور انہیں امید ہے انہیں مکمل کئے جانے سے اقتصادی سست روی دور ہوگی اور روزگار کے وسیع مواقع پیدا ہوں
گے۔
ایسوچیم کے صدر نرنجن هيراننداني نے بدھ کو یہاں نامہ نگاروں سے بات چیت میں کہا کہ صنعتی شعبے کو امید ہے کہ آئندہ بجٹ میں ایسے التزام کئے جائیں گے جس سے معیشت کو رفتار ملے گی اور آئندہ کچھ برسوں میں ملک 50 کھرب ڈالر کی معیشت والا ملک بن جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ وہ امید کرتے ہیں کہ حکومت تجارت میں سہولیات کے لئے انٹرپینور کے سامنے زمینی سطح پر درپیش مشکلات کو دور کرنے کے ساتھ ساتھ نئی اکائیوں کی منظوری دینے کے عمل کو سہل کرے گی ۔