the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی، یکم مئی (یو این آئی) لاک ڈاؤن کے بعد ملک میں معاشی سرگرمیوں کی رفتار بڑھنےکے ساتھ جی ایس ٹی محصولات کی وصولی میں تیزی آئیہے اور رواں سال اپریل میں اب تک 141384 کروڑ روپے کے جی ایس ٹی محصولات کی ریکارڈ وصولی کی گئی ہے۔ مارچ میں لگاتار ساتویں مہینے جی ایس ٹی کی وصولی ایک لاکھ کروڑ روپے سے زیادہ رہی۔
اکتوبر 2020 سے جی ایس ٹی محصولات کی وصولی مستقل طور پر 1 لاکھ کروڑ روپے سے اوپر ہے۔ اکتوبر 2020 میں جی ایس ٹی آمدنی 105155 کروڑ روپے، نومبر 2020 میں 104،963 کروڑ، دسمبر 2020 میں 115174



کروڑ اور اس سال جنوری میں 119875 کروڑ روپے، فروری میں 113143 لاکھ کروڑ، مارچ میں 123902 کروڑ روپے جمع ہوئے تھے۔
وزارت خزانہ کی طرف سے ہ آج جاری ہونے والے جی ایس ٹی کلیکشن کےاعداد و شمار کے مطابق اپریل 2021 میں جمع ہونے والے محصولات میں 27837 کروڑ روپئے کے سی جی ایس ٹی، 35،621 کروڑ روپئے کے ایس جی ایس ٹی، 68،481 کروڑ روپے کی آئی جی ایس ٹی اور 9445 کروڑ روپئے کا سیس شامل ہے۔
آئی جی ایس ٹی کی آمدنی میں سے حکومت نے 29185 کروڑ روپے سی جی ایس ٹی کو اور 22756 کروڑ روپے ایس جی ایس ٹی کو منتقل کردیئے ہیں۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.