the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کے خیال میں سیاست میں ریٹائرمنٹ کی عمر ہونی چاہیے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
ممبئی ، 18 جون (یو این آئی) مالیاتی اور بینکنگ کے شعبے کی کمپنیوں کے ساتھ ساتھ ریلائنس انڈسٹریز جیسی سرکردہ کمپنیوں میں فروخت کے سبب گھریلو اسٹاک مارکیٹوں میں آج صبح کے کاربار میں زبردست گراوٹ دیکھنے میں آئی ایشیائی منڈیوں کے مثبت اشاروں کی بنیاد پر 30 شیئروں والا انڈیکس 244.74 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ کھلا ، لیکن آدھے گھنٹے میں ہی وہ سرخ نشان میں چلا گیا۔ دوپہر سے پہلے ہی یہ 700 پوائنٹس سے زیادہ کی گراوٹ سے 51،601.11 پوائنٹس پر آگیا۔



خبریں لکھے جانے تک سنسیکس گذشتہ روز کے مقابلے میں 371.90 پوائنٹس یا 0.71 فیصد کی گراوٹ سے 51،951.43 پوائنٹس پر کاروبار کررہاہے۔
سرمایہ کاروں نے بینکنگ ، فنانس ، معدنیات ، بجلی ، تیل اور گیس ، توانائی اور آٹو گروپس کی کمپنیوں سے رقمیں نکالیں۔
چہار رخی دباؤ میں نفٹی بھی 122.05 پوائنٹس یا 0.78 فیصد کی کمی سے 15،569.35 پر پہنچ گیا ۔ اس سے قبل 65.10 پوائنٹس کے اضافے سے 15،756.50 پوائنٹس پر کھلنے کے بعد یہ تقریبا 240 پوائنٹس کی گراوٹ سے 15450.90 پوائنٹس پر آگیا۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.