: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی، 6 فروری (یواین آئی) کامرس انڈسٹری اور ریلوے کے مرکزی وزیر پیوش گوئل نے جمعرات کو کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی حکومت ملک میں الیكٹرك گاڑیوں کے استعمال کو فروغ دینے کے لئے تیار ہے اور اس کے لئے وہ زیادہ صلاحیت والی بیٹریاں تیار کرنے کے لئے تحقیق و ترغیب اور وسیع چارجنگ نیٹ
ورک پر توجہ دے رہی ہے۔
مسٹر گوئل نے یہاں عالمی توانائی پالیسی اجلاس میں اپنے خطاب میں کہا کہ ہندوستان میں ہم تیزی سے الیکٹرك گاڑیوں کی سمت میں آگے بڑھ رہے ہیں۔
وزیر اعظم چاہتے ہیں کہ الیكٹرك گاڑیوں کی آپریٹنگ اخراجات کم سے کم ہو اور ہر کار پٹرولیم ایندھن کی بجائے الیکٹرك ہو۔