the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کے خیال میں سیاست میں ریٹائرمنٹ کی عمر ہونی چاہیے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی، 18 جون (یو این آئی) محنت اور روزگار کے مرکزی وزیر سنتوش کمار گنگوار نے مزدوروں کے صحت، سلامتی اور فلاح و بہبود کے لئے حکومت کا عزم ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ اسکیموں اور پروگراموں کو ان کے مستحق افراد تک پہنچانے کی کوششیں کی جارہی ہیں مسٹر گنگوار نے جمعہ کو یہاں کورونا وبا کے دوران مزدوروں اور ان کے کنبوں کے ارکان کی فلاحی اسکیموں اور پروگراموں کا کتابچہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی کوشش، یہ یقینی بنانا ہے کہ سہولیات ان لوگوں تک پہنچیں جن کے لئے یہ تیار کی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت وبا کی صورتحال سے



واقف ہے اور اس چیلنج کے وقت میں مشکلات سے بچانے کے ساتھ ساتھ محنت کشوں اور ان کنے کنبوں کے ارکان کی صحت اور زندگی کی حفاظت کے لئے لچکدار اور جوابدہ رخ اختیار کیا جارہا ہے۔
مرکزی وزیر نے کہا کہ حکومت نے مزدوروں کے لئے سماجی سلامتی میں توسیع کی ہے۔ ملازمین ریاستی بیمہ کارپوریشن (ای ایس آئی سی) اور ای پی ایف او اسکیموں کے تحت سماجی سلامتی کے التزامات میں اب مزید نرمی کی گئی ہے۔ اس کا مقصد کورونا وبا کے انفیکشن اور اموات کے سبب اپنے کنبوں کے ارکان کی صحت اور زندگی کے بارے میں محنت کشوں کے خوف اور تشویشات کو دور کرنا ہے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.