: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی ، 30 جون (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ گڈس اینڈ سروسز ٹیکس (جی ایس ٹی) نظام سے ملک میں وصولے جانے والوں ٹیکسوں کی تعداد کم ہوئی ہے اور یہ معیشت میں سنگ میل ہے۔
جی ایس ٹی حکومت کے چار سال پورے ہونے کے موقع پر ، مسٹر مودی نے بدھ کے روز ٹوئیٹ کیا ، “جی ایس ٹی ملک کے معاشی منظرنامے میں
سنگ میل کی طرح ہے۔ اس سے ٹیکسوں کی وصولی کی تعداد کم ہوگئی ہے اور عام آدمی پر ٹیکسوں کا بوجھ بھی کم ہوا ہے۔ ایک ہی وقت میں ، اس میں شفافیت ، تعمیل اور ٹیکس کی مجموعی میں اضافہ ہوا ہے۔ "
یکم جولائی 2017 کو ملک میں جی ایس ٹی نظام نافذ کیا گیا تھا۔ وزارت خزانہ نے کہا ہے کہ اب تک ملک میں 66 کروڑ جی ایس ٹی ریٹرن داخل ہوچکے ہیں۔