ممبئی، 18 جولائی (یو این آئی) ملک کے سب سے بڑے قرض دینے والے اسٹیٹ بینک آف انڈیا (ایس بی آئی) کو گلوبل فائنانس میگزین نے سال 2025 کے لیے دنیا کے بہترین صارف بینک کے طور پر منتخب کیا
ہے۔
بینک نے جمعہ کو ایک پریس ریلیز میں یہ اطلاع دی دی۔
ایس بی آئی کے چیئر مین سی ایس سیٹی اس سال 18 اکتوبر کو آئی ایم ایف /ورلڈ بینک کی سالانہ میٹنگ کے دوران ایک تقریب میں یہ ایوارڈ حاصل کریں گے۔