: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی 24 جون (یو این آئی) وزیر خزانہ نرملا سیتار من نے برآمدات کے فروغ کا حوالہ دیتے ہوئے منگل کو یہاں کہا کہ امریکہ اور یورپی یونین (ای یو) کے ساتھ مجوزہ آزاد تجارتی معاہدوں پر بات چیت تیزی سے آگے بڑھ رہی ہے اور جلد ہی مکمل ہو جائے گی۔
یہاں انڈیا ایگزم بینک کے ذریعہ منعقدہ ٹریڈ کا نکلیو 2025 سے خطاب کرتے ہوئے، محترمہ سیتار من نے وکست
بھارت اسکیم کے تحت حکومت کے تجارت اور مینوفیکچر نگ وژن کو پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان کی برآمدات پر مبنی رفتار زیادہ جامع اور لچکدار ہوتی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان پہلے ہی متحدہ عرب امارات (یواے ای)، آسٹریلیا اور 4 ممالک کے ای ایف ٹی اے ( یورپی فری ٹریڈ ایسوسی ایشن) بلاک کے ساتھ آزاد تجارتی معاہدے کر چکا ہے اور برطانیہ کے ساتھ بات چیت مکمل ہو چکی ہے۔