ممبئی، 3 مئی (یو این آئی) ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی) نے مختلف معاملات میں آئی سی آئی سی آئی بینک لمیٹڈ ، ایکس بینک، بینک آف مہاراشٹرا اور آئی ڈی بی آئی بینک پر مجموعی طور پر 1.91 کروڑ روپے کا جرمانہ عائد کیا ہے۔
کل دیر شام جاری کردہ ایک بیان میں آر بی
آئی نے کہا کہ آئی سی آئی سی آئی بینک کو ابینکوں میں سائبر سیکیورٹی فریم ورک ، اپنے کسٹمر کو جانیں (کے وائی سی) ، اور کریڈٹ کارڈز اور ڈیبٹ کارڈز جاری کرنے اور اور طرز عمل پر آربی آئی کی طرف سے جاری کردہ کچھ ہدایات کی عدم تعمیل کے لیے 97.80لاکھ روپے کا مالی جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔