: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
ممبئی، 26 نومبر (یو این آئی) ملک کے غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 19 نومبر کو ختم ہونے والے ہفتے میں پچھلے دوہفتے کی گراوٹ سے اوپراٹھتے ہوئے 28.9 کروڑ ڈالر بڑھ کر 640.4 ارب ڈالر پر پہنچ گیا جبکہ اس کے پچھلے ہفتے یہ 76.3 کروڑ ڈالر کم ہوکر 640.11 ارب ڈالر رہاتھا ریزرو بینک کی جانب سے جمعہ کو جاری کردہ ہفتہ وار اعداد و شمار کے مطابق، 19 نومبر کو ختم ہونے والے ہفتے میں غیر ملکی زرمبادلہ
کے ذخائر کا سب سے بڑا جزو غیر ملکی کرنسی کے اثاثے 22.5 ارب ڈالر بڑھ کر 575.71 ارب ڈالرپرپہنچ گیے۔ اسی طرح اس عرصے کے دوران سونے کے ذخائر 15.2 کروڑ ڈالر بڑھ کر 40.4 ارب ڈالرپرپہنچ گئے۔
وہیں زیرجائزہ ہفتہ میں خصوصی ڈرائنگ رائٹس (ایس ڈی آر) 7.4 کروڑ ڈالرکم ہوکر 19.11 ارب ڈالر رہ گیا۔ اسی طرح بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے پاس ریزروفنڈ 1.3 کروڑ ڈالر کم ہو کر 5.19 ارب ڈالرپرآگیا۔