ممبئی ، 02 جون (یو این آئی) غیر ملکی کرنسی کے اثاثوں ، سونے کے ذخائر ، خصوصی ڈرائنگ رائٹس (ایس ڈی آر ) اور بین الا قوامی مالیاتی فنڈ ( آئی ایم ایف) کے ذخائر میں زبر دست کمی کی وجہ سے 26 مئی کو ختم ہونے والے ہفتے میں ملک کے غیر ملکی زر مبادلہ کے ذخائر میں 4.34 بلین ڈالر کم ہو کر مسلسل دوسرے عشر گرتے ہوئے یہ 589.14 بلین ڈالر پر آگیا جبکہ پچھلے ہفتے میں 6.1
بلین ڈالر کی کمی کے ساتھ 593.5 بلین ڈالر پر آگیا تھا۔
جمعہ کو ریزرو بینک کی طرف سے جاری ہفتہ وار اعداد و شمار کے مطابق غیر ملکی کرنسی کے اثاثے ، جو کہ غیر ملکی زر مبادلہ کے ذخائر کا سب سے بڑا جزو ہے ، 26 مئی کو ختم ہونے والے ہفتے میں 4.01 بلین ڈالر کی کمی کے ساتھ 520.9 بلین ڈالر رہ گئے۔ اسی طرح اس عرصے کے دوران سونے کے ذخائر 225 ملین ڈالر کم ہو کر 44.9 بلین ڈالر رہ گئے۔