: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
ممبئی، 08 جنوری (یو این آئی) ملک کا زر مبادلہ کا ذخیرہ یکم جنوری کو ختم ہفتے میں 4.48 ارب ڈالر بڑھ کر 585.32 ارب ڈالر کے نئے ریکارڈ سطح تک پہنچ گیا قبل ازیں 25 دسمبر کو ختم ہفتے میں یہ 29 کروڑ ڈالر کم ہو کر 580.84 ارب ڈالر رہ گیا تھا ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی) کی جانب سے جمعہ کے روز جاری اعدادو شمار کے مطابق یکم جنوری
کو ختم ہفتے میں زر مبادلہ کے ذخیرے کا سب سے بڑا جزو غیر ملکی کرنسی کا اثاثہ 4.17 ارب ڈالر بڑھ کر 541.64 ارب ڈالر پر پہنچ گیا۔ اس دوران سونے کا ذخیرہ بھی 31.5 کروڑ ڈالر کے اضافے کے ساتھ 37.03 ارب ڈالر پر رہا۔
زیر نظر ہفتے میں بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے پاس ریزرو فنڈ 5.15 ارب ڈالر اور اسپیشل ڈرائنگ رائٹ 1.51 ارب ڈالر پر مستحکم ہے۔