: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
ممبئی، 08 جنوری (یو این آئی) امریکہ کے مہنگائی کے اعداد و شمار پر نظر رکھنے والے سرمایہ کاروں کے جوش و خروش کے فقدان کی وجہ سے عالمی منڈی میں گراوٹ کے دباؤ میں مقامی سطح پر ہمہ جہت فروخت کی وجہ سے آج اسٹاک مارکیٹ میں افرا تفری کا ماحول رہا۔
بی ایس ای کا 30 حصص کا حساس انڈیکس سینسیکس 670.93
پوائنٹس یا 0.93 فیصد گر کر 71,355.22 پوائنٹس اور نیشنل اسٹاک ایکسچینج ( این ایس ای) نفسی 197.80 پوائنٹس یا 0.91 فیصد گر کر 21,513.00 پوائنٹ پر آگیا۔ بڑی کمپنیوں کی طرح بی ایس ای کی درمیانی اور چھوٹی کمپنیوں میں بھی زبر دست فروخت ہوئی جس کی وجہ سے مڈ کیپ 0.87 فیصد گر کر 37,377.95 پوائنٹس اور اسمال کیپ 0.36 فیصد گر کر 43,660.04 پوائنٹس پر آگیا۔