: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی 24 جون (یو این آئی) ایمپلائز پراویڈنٹ فنڈ آرگنائزیشن (ای پی ایف او) نے اپنے صارفین کے لیے آٹو سیٹلمنٹ کے ذریعے پر وویڈنٹ فنڈ کے جمع کردہ رقم سے ایڈوانس رقم نکالنے کی حد کو ایک لاکھ روپے سے بڑھا کر پانچ لاکھ روپے کر دیا ہے۔
ای پی ایف او کے ذرائع نے منگل کو یہاں بتایا کہ کووڈ کے عہد کے دوران ایک
لاکھ روپے تک کے پیشگی دعوے کے لیے آٹو سیٹلمنٹ کی سہولت شروع کی گئی تھی، جسے اب بڑھا کر پانچ لاکھ روپے کر دیا گیا ہے۔ اس سے لاکھوں صارفین کو فائدہ ہو گا۔ ای پی ایف او نے سب سے پہلے کو وڈ۔ 19 وبائی امراض کے دوران اراکین کی مالی مدد کے لیے یہ سہولت شروع کی تھی۔ بعد میں اسے بیماری، تعلیم ، شادی اور رہائش جیسی ضروریات تک بڑھا دیا گیا۔