: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
ممبئی ، 24 ستمبر (یو این آئی) آئی ٹی گروپ کی بڑی کمپنیوں ٹی سی ایس ، انفوسس ، ایچ سی ایل ٹیک اور ٹیک مہندرا کے ساتھ ایئرٹیل ، ایچ ڈی ایف سی بینک ، آئی سی آئی سی آئی بینک ، مہندرا اور ماروتی جیسی کمپنیوں میں خریداری کے دم پر اسٹاک مارکیٹ نے جمعہ کو نئی تاریخ رقم کی۔
اس دوران بی ایس
ای کا 30 حصص کا حساس انڈیکس سینسیکس 60333 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پراور نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کا نفٹی 18 ہزار پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 17947.65 پوائنٹس کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا۔
سینسیکس 273 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 60 ہزار پوائنٹس کی سطح پہلی بار عبور کرتے ہوئے 60158.76 پر کھلا ۔