نئی دہلی ، 24 مئی (یو این آئی) حکومت نے مالی سال 2024-25 کے لیے ایمپلائز پر ویڈنٹ فنڈ ا سکیم کے تحت شراکت داروں کو جمع شدہ رقم پر 8.25 فیصد کی شرح سے سود کی ادائیگی کو سے سود کی منظوری دے دی ہے۔
یہ اطلاع ہفتہ کو یہاں سرکاری ذرائع نے دی۔
ایمپلائز پر و ویڈنٹ فنڈ آرگنائزیشن (ای پی
ایف او) نے مالی سال 2023-24 کے لیے بھی 8.25 فیصد کی شرح سے شراکت داروں کو سود دیا تھا۔ ایمپلائز پر ویڈنٹ فنڈ اسکیم میں شریک لوگوں کی تعداد فی الحال سات کروڑ سے زیادہ ہے۔
وزارت خزانہ کے ذرائع نے بتایا کہ سال 2024-25 کے لیے ای پی ایف پر سود کی شرح کو پچھلے سال کی سطح پر رکھنے کی تجویز کو منظوری دے دی گئی ہے۔