the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کونسی کرکٹ ٹیم آئی پی ایل 2025 کی ٹرافی جیتے گی؟

رائل چیلنجرز بنگلورو
گجرات ٹائٹنز
پنجاب کنگس
نئی دہلی، 16 اگست (یو این آئی) وزیر خزانہ نرملا سیتارمن نے آج کہا کہ ہندوستان کی معیشت کورونا وائرس کی دوسری لہر کے بعد اب پٹری پر واپس آ رہی ہے۔
سیتارمن نے یہاں نامہ نگاروں کو بتایا کہ معیشت میں بحالی کورونا وائرس کی دوسری لہر سے متاثر ہوئی تھی، لیکن اب یہ دوبارہ پٹری پر آرہی ہے۔ تمام بڑے معاشی اشاریے سے ایسے ثبوت مل رہے ہیں۔ خوردہ مہنگائی 6 فیصد سے نیچے آ گئی ہے اور بجلی کی کھپت میں اضافہ ہوا ہے۔ مینوفیکچرنگ کی سرگرمیاں شروع ہو چکی ہیں۔
کورونا وائرس کی وجہ سے متاثر ہونے والی طلب کو تیز کرنے کے لیے کیے جانے والے اقدامات کے بارے میں پوچھے جانے پر انہوں نے کہا کہ اس کے لیے پہلے ہی انتظامات کر لیے گئے ہیں۔



چھوٹے شہروں کے تاجروں کو ڈیڑھ لاکھ روپے تک آسان قرض دینے کے اقدامات کیے گئے ہیں ، جس سے طلب بڑھانے میں مدد مل رہی ہے۔ اس کے بعد تنخواہ دار لوگوں کی تنخواہ وغیرہ میں اضافہ کیا گیا ہے۔
کاروبار میں آسانی سے متعلق ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ریاستوں نے اس رفتار سے کام نہیں کیا جس رفتار کے ساتھ مرکزی حکومت نے اس سمت میں کام کیا ہے ، جس کی وجہ سے ٹارگٹڈ نتائج حاصل کرنے میں کچھ مشکلات کا سامنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ انفراسٹرکچر کسی بھی معیشت کو تقویت دینے کی پہلی مانگ ہوتی ہے اور مودی حکومت نے بڑے صنعتی علاقوں کو بندرگاہوں اور ہوائی اڈوں سے جوڑنے پر زور دیتے ہوئے انفراسٹرکچر پلان کے ساتھ ساتھ ماسٹر پلان بھی تیار کیا ہے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com
To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com
To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.