the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کونسی مینز کرکٹ ٹیم برطانیہ میں ہونے والی پانچ ٹیسٹ میچوں کی سیریز جیتے گی؟

انڈیا
انگلینڈ
نہیں کہہ سکتے
نئی دہلی، 22 نومبر (یو این آئی) ملک کے سب سے بڑے تجارتی بینک اسٹیٹ بینک آف انڈیا (ایس بی آئی) نے ایک رپورٹ میں ستمبر میں ختم ہونے والی دوسری سہ ماہی میں کورونا کے کیسز میں کمی اور اس کی ویکسینیشن میں تیزی سے اضافے کی وجہ سے موجودہ مالی سال میں مصنوعات (جی ڈی پی) کی شرح نمو 8.1 فیصد رہنے کا تخمینہ لگاتے ہوئے آج کہا کہ اس کے پیش نظر رواں مالی سال میں اقتصادی ترقی کی شرح 9.3 فیصد سے 9.6 فیصد کے درمیان رہ سکتی ہے۔
ایس بی آئی گروپ کی چیف اکنامک ایڈوائزر سومیا کانتی گھوش کی اس



رپورٹ میں رواں مالی سال کی دوسری سہ ماہی میں جی ڈی پی کی شرح نمو 8.1 فیصد رہنے کا اندازہ لگایا گیا ہے، جو دنیا کی بڑی معیشتوں میں سب سے زیادہ ہے۔ رپورٹ کے مطابق دنیا کی 28 بڑی معیشتوں کی اوسط جی ڈی پی گروتھ رواں سال کی تیسری سہ ماہی میں 4.5 فیصد پر آگئی جو اس سے قبل 12.1 فیصد تھی۔
رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال میں حقیقی جی ڈی پی کی شرح نمو 9.3 فیصد سے 9.6 فیصد کے درمیان رہنے کا تخمینہ لگایا گیا ہے جو کہ مالی سال 2019-20 کے کورونا سے پہلے کی مدت کے مقابلے میں 1.5 فیصد سے 1.7 فیصد زیادہ ہو سکتی ہے۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com
To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com
To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.