ممبئی، 3 مئی (یو این آئی) ڈاکٹر پونم گپتا نے ریزرو بینک آف انڈیا کے ڈپٹی گورنر کے طور پر چارج سنبھال لیا ہے۔
حکومت ہند نے انہیں 2 اپریل 2025 کو اس تاریخ سے تین سال کی مدت کے لیے ڈپٹی گورنر کے طور پر مقرر کیا جس دن سے وہ چارج سنبھالیں گی۔
ڈپٹی گورنر
کے طور پر ڈاکٹر گپتا مانیٹری پالیسی ڈپارٹمنٹ، مالیاتی بازاروں کے آپریشنز کا محکمہ ، اقتصادی اور پالیسی ریسرچ کا شعبہ ، مالیاتی استحکام کا شعبہ ، بین الا قوامی محکمہ ، محکمہ شماریات اور انفارمیشن مینجمنٹ، محکمہ کارپوریٹ حکمت عملی اور بجٹ، اور محکمہ مواصلات کی نگرانی کریں گی۔