: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی، 28 اکتوبر (یو این آئی) بین الاقوامی بازار میں جمعرات کو خام تیل کی بلند ترین سطح سے گرنے کے باوجود گھریلو سطح پر پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مسلسل دوسرے دن اضافہ جاری ہے۔
ان دونوں کی قیمتوں میں 35-35 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا، جس کے بعد دارالحکومت دہلی میں پٹرول 108.29 روپے فی
لیٹر اور ڈیزل 97.02 روپے فی لیٹر کے ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا۔
ممبئی میں پٹرول 114.14 روپے اور ڈیزل 105.12 روپے فی لیٹر، مدھیہ پردیش کی راجدھانی بھوپال میں پٹرول 116.98 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 106.38 روپے فی لیٹر، پٹنہ میں پٹرول 112.04 روپے اور ڈیزل 103.64 روپے فی لیٹر، بنگال میں پٹرول اور 103.64 روپے فی لیٹر۔