the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com
نئی دہلی، 11فروری (یو این آئی) پٹرول۔ ڈیزل کی قیمت میں مسلسل چھٹے دن منگل کو کمی درج کی گئی اور قومی راجدھانی دہلی میں ڈیزل سات مہینہ سے زیادہ کے اورپٹرول پانچ مہینہ کی نچلی سطحی پر آگیا۔
ملک کی سب سے بڑی تیل کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق دہلی میں پٹرول آج 16پیسے سستا ہوکر 71.94روپے فی لیٹر فروخت ہوا جو 13 ستمبر 2019کے بعد سب سے نچلی سطح ہے۔یہاں ڈیزل کی قیمت بھی 20پیسے کم ہوکر 64.87روپے فی لیٹر رہ گئی۔ یہ گزشتہ برس 5جولائی کے بعد نچلی سطح ہے۔ خیال رہے کہ 5جولائی 2019کو بجٹ میں پٹرول۔ ڈیزل پر ٹیکس دو دو روپے بڑھانے کے اگلے دن سے اس کی قیمت میں اچانک تیزی آ گئی تھی۔
کولکتہ اور ممبئی میں بھی پٹرول آج 16-16پیسے سستا ہوکر بالترتیب 74.58 روپے اور 77.60روپے فی لیٹر فروخت ہوا۔ چنئی میں پٹرول 17پیسے سستا ہوکر 74.73فی لیٹر رہ گیا۔
ڈیزل کی قیمت کولکتہ میں 20پیسے کم ہوکر 67.19روپے فی لیٹر رہ گئی۔ ممبئی میں یہ 21پیسے اور چنئی میں 22پیسے سستا ہوا۔ ایک لیٹر ڈیزل ممبئی میں 67.98روپے اور چنئی میں 68.50روپے فروخت ہوا۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/

اوپینین پول

کیا ہندوستان میں کورونا وائرس کے معاملات پر قابو پانے کے لئے 21 دن کا لاک ڈاؤن ضروری ہے؟

ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2020 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.