: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی ، 25 ستمبر (یواین آئی) جمعہ کو مسلسل تیسرے دن ملک میں پٹرول کی قیمتیں مستحکم رہیں ، جب کہ دو دن تک مستحکم رہنے کے بعد ڈیزل کی قیمتوں میں چار بڑے میٹرو میں 17 سے 20 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی اس سے قبل سرکاری تیل کمپنیوں نے منگل تک مسلسل چھ روز ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کی تھی ،
جبکہ تین دن بعد پٹرول کی قیمت میں بھی نو پیسے کی کمی کی گئی تھی۔
دنیا میں کورونا وائرس کے وبا کی وجہ سے ابھی تک خام تیل کی طلب میں اضافہ نہیں ہوا ہے۔
انڈین آئل کے مطابق دہلی میں آج پٹرول 81.06 روپے فی لیٹر رہا ، جب کہ ڈیزل 18 پیسے سستا ہوکر 71.10 روپے فی لیٹر ہوگیا۔