: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
ممبئی، 14 مئی ( یواین آئی) بیرون ممالک سے ملے منفی اشاروں سے جمعرات کو ابتدائی کاروبار میں گھریلو اسٹاک مارکیٹس میں گراوٹ رہی ۔
گزشتہ کاروباری دن پر 32،008.61 پوائنٹس پر بند ہوا سنسیکس جمعرات کو 542.28 پوائنٹس کی گراوٹ کے ساتھ 31،466.33 پوائنٹس پر کھلا اور کچھ ہی دیر میں
31،344.50 پوائنٹس تک نیچے آگیا ۔ نفٹی 169.60 پوائنٹس کمزورو ہو کر 9،279.10 پوائنٹس پر کھلا ۔ فروختگی کے دباؤ میں بھی 9،197 پوائنٹس تک لڑھک گیا ۔خبر لکھے جانے کے وقت سینسیکس 414.35 پوائنٹس یعنی 1.29 فیصد گراوٹ میں 31،594.26 پوائنٹس پر اور نفٹی 105.50 پوائنٹس یعنی 1.12 فیصد نیچے 9،278.05 پوائنٹس پر تھا ۔