the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
ممبئی، 12 اپریل (یو این آئي) کووڈ -19 کے تیزی سے پھیلنے اور اس کے پیش نظر ریاستوں کی طرف سے پابندیاں عائد کئے جانے سے آج شیئر بازار میں کہرام مچ گیا اور چوطرفہ فروخت کے درمیان بی ایس ای کا سینسیکس اور نیشنل اسٹاک ایکسچینج کا نفٹی تقریبا ڈھائی مہینے کی نچلی سطح تک نیچے آگیا۔
گزشتہ کچھ دنوں سے ملک میں کووڈ- 19 کے نئے متاثرین میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ مرکزی وزارت صحت کی طرف سے پیر کی صبح جاری ہونے والے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 168912 نئے متاثرین سامنے آئے ہیں۔ متعدد ریاستوں نے انفیکشن پر قابو پانے کے لئے تازہ پابندیاں عائد



کردی ہیں۔ سرمایہ کاروں کو خدشہ ہے کہ پھر سے لاک ڈاون جیسی صورتحال پیدا ہوسکتی ہے۔
ابتداء ہی سے دباؤ میں رہنے والا سینسیکس کاروبار کے اختتام پر 1707.94 پوائنٹس یعنی 3.44 فیصد کی گراوٹ کے ساتھ 47883.38 پوائنٹس پر بند ہوا۔ نفٹی بھی 524.05 پوائنٹس یعنی 3.53 فیصد کی گراوٹ سے 14310.80 پوائٹس پر بند ہوا۔ اسٹاک مارکیٹ میں گراوٹ کے سبب سرمایہ کاروں کو 8.69 لاکھ کروڑ روپے کا نقصان ہوا۔
رواں سال 26 فروری کے بعد دونوں بڑے انڈیکس میں یہ ایک دن کی سب سے بڑی گراوٹ ہے۔ سینسیکس 29 جنوری کے بعد پہلی مرتبہ 48000 کے نیچے بند ہوا، جب کہ نفٹی کی یکم فروری کے بعد یہ سب سے کم سطح ہے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.