the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی ،4اگست (یواین آئی)قومی اقلیتی کمیشن (این سی ایم )میں آج عیدملن کےپروگرام کے تحت فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے فروغ کےلیے ’سامپردائک سوہارد سمواد‘کا انعقادکیاگیا اس موقع پر قومی اقلیتی کمیشن کے وائس چیئرمین عاطف رشید نے کہاکہ وزیراعظم نریندرمودی کے ایک بھارت شریشٹھ بھارت کے خواب کو پوراکرنے کے لیے ملک کے 130کروڑ عوام میں ہم آہنگی اور امن و آشتی کا جذبہ ہوناضروری ہے انھوں نے مزید کہاکہ وزیراعظم نریندرمودی نے ہندوستان کو علم دانش کامرکز اور وشوگروبنانے کا عہد کیاہےاور یہ کام تبھی ممکن ہے جب ملک میں امن وبھائی چارہ قائم رہے گا۔مسٹر عاطف رشید نے کہاکہ ہندوستان سونے کی چڑیاتھااور آج وہی سنہرادورواپس آسکتاہےبشرطیکہ ملک کے عوام باہمی اختلافات اور نفرت کو فراموش کرکے صرف ملک وسماج کی ترقی



کےلیے ملکر کام کریں ۔انھوں نے قومی اقلیتی کمیشن کی کارگزاریوں کا ذکر کرتے ہوئے کہاکہ کمیشن نے ہمیشہ ہی سبھی مذاہب اور فرقوں کے درمیان اخوت اور ہم آہنگی کوفروغ دینے کاکام کیاہے اور یہ پروگرام اسی کی ایک کڑی ہے ۔
اس موقع پر مہمان خصوصی کی حیثیت سے صوفی گلوکار اور بی جے پی کے رکن پارلیمان ہنس راج ہنس کے علاوہ سنٹرل وقف کونسل کے رکن قاری ہارون اور قومی اقلیتی کمیشن کی ڈائریکٹر دھن لکشمی اور سامعین کی بڑی تعداد موجود تھی ۔
این سی ایم کے وائس چیئرمین نے کہاکہ ’سامپردائک سوہاردسمواد ‘میں مسٹر ہنس راج ہنس کو مہمان خصوصی کی حیثت سے مدعو کرنے کا مقصد مختلف مذاہب اور فرقوں کی شخصیات کو ایک دوسرے کے پروگرام میں شرکت کی ترغیب دینا ہے تاکہ بحث ومباحثہ کے ذریعہ غلط فہمیوں اور منفی تصورات کو دورکیاجاسکے ۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.