: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی، 18 دسمبر (یو این آئی) مائیکرو، اسمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز (ایم ایس ایم ای) کی سرکردہ صنعتی تنظیم نے مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن سے کیش کریڈٹ لائن پر پابندی لگانے پر مبینہ طور پر بینکوں کی طرف سے لگائے گئےتعزیری چارج کی شکایت کی ہے۔
انیمیش سکسینہ، فیڈریشن آف انڈین مائیکرو، سمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز (ایف آئی ایس ایم ای) کے صدر
نے مالی سال 2022-23 کے مرکزی بجٹ کے لیے اپنی رائے دیتے ہوئے، سیتا رمن کو قرض لینے والوں کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔
انیمیش سکسینہ نے کہا،’اگرتعزیری چارج لگانے کے خلاف ضابطوں سے بچنے کے لیے ایم ایس ایم ای کی جانب سے کیش کریڈٹ (سی سی) حد جیسی سہولتوں کو بند کرنے کا آپشن چُنا جاتا ہے تو کچھ بینک سی سی حد کو اوور ڈرافٹ بتاتے ہیں اور جرمانہ عائد کرتے ہیں۔