the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی، 24 جنوری (ایجنسی) مرکزی تفتیشی ایجنسی (سی بی آئی) نے بدعنوانی کے معاملے میں آئی سی آئی سی آئی بینک کی سابق مینیجنگ ڈائریکٹر اور سی ای او چندا کوچر ،ان کے شوہر دیپک کوچر اور ویڈیوکون گروپ کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے۔
سی بی آئی ذارائع نے جمعرات کو یہاں بتایا کہ کوچر، ان کے شوہر اور وی این دھوت کے علاوہ نوپاور رینیوایبلس لمیٹیڈ کے خلاف بھی مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ ان تمام کے خلاف تعذیرات ہند کی دفعہ 120 (بی)، 420 اور انسداد بدعنوانی ایکٹ کی شق 7، 13 (دو) اور 13 (ایک) کے تحت مقدمہ



درج کیا گیا ہے۔ 


ایف آئی آر درج کیے جانے کے بعدمہاراشٹر کے ممبئی اور اورنگ آباد میں واقع نوپاور اور ویڈیو ویڈیوکون کے چار دفاتر پر چھاپہ مارا گیا۔ الزام ہے کہ وینو گوپال دھوت نے 2012 میں آئی سی آئی سی آئی سے 3250 کروڑ رورپیے کا قرض لیا اور اسی قرض کی رقم سے نوپاورلمیٹیڈ میں سرمایہ کاری کی گئی۔ محترمہ کوچر کے شوہر دیپک کوچر نوپاور رینیوایبلس کے مینیجنگ ڈائریکٹر ہیں۔ سی بی آئی نے اس معاملے میں وی این دھوت، دیپک کوچر اور نامعلوم افراد کے خلاف 10 ماہ پہلے ایک ابتدائی تفتیش شروع کی تھی۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.