the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی، 18ستمبر (یو این آئی) روڈ ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کے وزیر نتن گڈکری نے کہاکہ پٹرول۔ ڈیزل کی قیمتیں عام آدمی کی رسائی سے باہر ہورہی ہیں اس لئے حکومت عوام کو راحت دینے کے لئے فلیکسی انجن لگی گاڑیوں کی تیاری کی پالیسی بنا رہی ہے تاکہ لوگ ڈیزل پٹرول کی جگہ آسانی سے ایتھنول کا استعمال کرسکیں۔
مسٹر گڈکری نے کہا کہ وہ جلد ہی گاڑی بنانے والوں کے ایک پالیسی بنا رہے ہیں جس کے تحت تمام گاڑیوں پر فلیکسی انجن لگانا ضروری کردیا جائے گا۔ اس کے تحت گاڑی مالک اپنی گاڑی میں پٹرول اور ڈیزل کی جگہ



ایتھنول کا استعمال کرسکتا ہے۔
انہوں نے کہاکہ ایتھنول کی پیداوار بڑی مقدار کرنے کی حکمت عملی پر بھی کام چل رہا ہے۔ ایتھنول گنا بھوسا، دھان وغیرہ سے تیار ہوتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کسان اچھی پیداوار کررہا ہے اور اس کی محنت کا مناسب فائدہ اسے ملے اس میں صاف ایندھن ایتھنول اہم ثابت ہوسکتا ہے۔
مرکزی وزیر نے کہاکہ ملک میں ڈیزل اور پٹرول کی 12کروڑ روپے کی درآمد کی جاتی ہے۔ ایتھنول کے استعمال سے پٹرول اور ڈیزل کی درآمد کو کم کرکے اگر چار پانچ لاکھ کروڑ روپے بچت کی ہوتی ہے تو اس کا فائدہ کسانوں کو ملے گا۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
بزنس میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.